ہیڈلائنز


ایم کیو ایم نے اہم ترین بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ایم کیوایم کے ارکان پارلیمنٹ نے قومی اسمبلی میں فوجداری قانون ترمینی بل 2017  پیش کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان نے قومی اسمبلی میں فوجداری قانون ترمیمی بل 2017 پیش کردیا ہے۔ ایم کیوایم کے رہنما ایس اقبال قادری کا کہنا ہے کہ بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے جس کا مقصد شہریوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے سے بچانا ہے۔ دوسری جانب رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے بھی نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ترمیمی بل 2017 قومی اسمبلی میں پیش کیا جس میں جمشید دستی نے استدعا کی ہے کہ شناختی کارڈ کی عمر 18  سال سے کم کرکے 16 سال کی جائے تاہم حکومت کی جانب سے بل کی مخالف کی گئی اور بل پیش کرنے کی تحریک کو مسترد کردیا گیا۔

Cloudy

20°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 55%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ