ہیڈلائنز


چیف جسٹس پاکستان کا راولپنڈی میں 9 سالہ بچی کو آگ لگانے کا ازخود نوٹس

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:  چیف جسٹس آف پاکستان نے راولپنڈی کے علاقے میں9 سالہ بچی کو آگ لگانے کے معاملے پرنوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے 48گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ پیر کے روز ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق ایک روز قبل راولپنڈی میں تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں نو سالہ بچی ارم کو پٹرول پھینک کر آگ لگائی گئی تھی جس کے نتیجے میں ارم جھلس کر زخمی ہوگئی۔ بچی کو ہولی فیملی اسپتال کے برن یونٹ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرزکے مطابق بچی کا 50 فیصد جسم آگ سے متاثر ہوا ہے۔ علاوہ ازیں سپریم کورٹ نے میلسی میں ایک سوکنال اراضی سے متعلق کیس میں وکیل محمد شاہدکمال کو25 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا تاہم چیف جسٹس نے ریمارکس دیے بے جا اور غلط مقدمے بازی کا تب ہی خاتمہ ہوگا جب جرمانے عائد ہوں گے، فریق اور عدالت کا قیمتی وقت ضائع کیا گیا جبکہ بادی النظر میں محسوس ہوتا رہا ہے کہ وکیل کو مقدمے میں ہارنے والی100کنال اراضی کے جانے کا اتنا دکھ نہیں جتنا 25ہزارروپے جرمانے کا ہے۔ واضح رہے کہ جسٹس دوست محمد خان کی سربراہی میں فل بینچ نے بلوچستان کے علاقے کنارہ اوجڑی میں مبینہ طور پر دہرے قتل میں ملوث 3 ملزمان حاجی فقیر خان، شیر محمد شیرن، عالم خان کی ضمانت کی درخواستیں مستردکرتے ہوئے خارج کر دی ہیں۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 63%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 10°C / 19°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 12°C / 20°C Sunny
Sunday 12°C / 18°C Sunny
Monday 11°C / 16°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ