ہیڈلائنز


سپریم کورٹ کا ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا ۔ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وزارت داخلہ کی جانب سے دائر درخواست تیسری بار بھی مسترد کر دی گئی ۔ چیف جسٹس کہتے ہیں افسوس کی بات ہے کہ عرصہ بیت گیا ، مقدمے کی تفتیش مکمل نہیں ہو رہی ۔ ایان علی کی اڑان میں حائل آخری رکاوٹ بھی ختم ہوگئی ۔ وزارت داخلہ کی سپریم کورٹ میں دائر درخواست تیسری بار مسترد ۔ ماڈل گرل کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بتایا جائے آج تک دفعہ 109 میں کتنے قاتلوں کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ، ایان علی کا نام آپ نے تیسری بار ای سی ایل میں ڈالا ہے ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ 19جنوری کو ریفری جج نے ایان علی ای سی ایل کیس میں فیصلہ سنایا ۔ مرحوم تفتیشی افسر اعجاز چودھری کی بیوہ نے بھی درخواست دی تھی ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ جون 2015 سے آج تک افسوس کی بات ہے کہ اتنا عرصہ بیت گیا لیکن مقدمے کی تفتیش مکمل نہیں ہو رہی ۔ 

Clear

11°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 41%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 12°C / 21°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 18°C Sunny
Wednesday 13°C / 17°C Sunny
Thursday 13°C / 16°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ