ہیڈلائنز


عمران خان صرف خوابوں میں نوازشریف کا مقابلہ کرسکتے ہیں

Written by | روزنامہ بشارت

وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان صرف جھوٹ اورانتشار کی سیاست کرتےہیں وہ صرف خوابوں میں نوازشریف کامقابلہ کرسکتےہیں۔تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیرمملکت برائےاطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم نوازشریف سے مقابلے کی باتیں کرتے ہیں لیکن انہیں پہلے نوازشریف جیسااخلاق اوروضع دار بننا پڑے گا، عمران خان پہلے نوازشریف کی طرح 3 بار عوام کے ووٹوں اور دعاؤں سے وزیراعظم منتخب ہوں پھر ان سے مقابلے کی باتیں کریں ابھی وہ صرف خوابوں میں ہی نوازشریف کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف قوم کی خدمت اور فلاح کی جب کہ عمران خان جھوٹ اور انتشار کی سیاست کرتے ہیں، وزیراعظم نے عمران خان کو بھی خیبرپختونخوا میں حکومت کا موقع دیا لیکن انہوں نے ضائع کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بالکل صحیح کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا کوئی مقابلہ نہیں کیوں کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں شہبازشریف نے ہرضلع میں کھیلوں کے میدان بنائے اور پرویز خٹک آج بھی یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے گراؤنڈ بنانے کی پالیسی مرتب کر رہے ہیں، شہباز شریف نے صوبے میں پورا تعلیمی نصاب آن لائن کردیا اور 55 ہزار اسکولوں میں نظام تعلیم اور انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنایا، عمران خان نے اگر تعلیم، صحت اور کھیل کے شعبوں میں مدد لینی ہے تو شہبازشریف سے رجوع کریں اور وزیراعظم اصلاحاتی پروگرام اور ہیلتھ کئیرپروگرام کے لیے مریم نوازسے مدد لیں۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آج اپنی تقریر میں ایک بارپھر صحت ،کھیل اور تعلیم پر جھوٹ بولا، وہ کے پی کے میں کسی بھی اسپتال میں نیا کمرہ، کسی اسکول میں کلاس روم اور کسی بھی شہر میں کھیل کا میدان دکھا دیں جو ان کی حکومت نے بنایا ہو، 24 گھنٹے جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کرنے والا شخص ناکام ہوگا

Clear

12°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 58%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Mostly cloudy
Friday 10°C / 19°C Sunny
Saturday 10°C / 20°C Sunny
Sunday 16°C / 20°C Partly cloudy
Monday 15°C / 17°C Mostly sunny
Tuesday 11°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ