ہیڈلائنز


ملالہ نے ٹرمپ کے تارکین وطن پر پابندی کے فیصلے کو زیادتی قرار دیدیا

Written by | روزنامہ بشارت

دنیا کی سب سے کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تارکین وطن پر پابندی کے فیصلے کو زیادتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے صدارتی حکم نامے سے ان کا دل ٹوٹ گیا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے جنگ زدہ علاقوں سے جان بچا کر آنے والے بچوں اور خواتین پر پابندی عائد کرنا انتہائی افسوناک ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا اقدام امریکی تاریخ کے منافی ہے کیونکہ امریکا نے ہمیشہ مہاجرین کو خوش آمد ید کہا ہے۔ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تارکین وطن کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے فیصلے سے ان کا دل ٹوٹ گیا ہے۔ ملالہ نے امریکی صدر سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

Thunderstorms

23°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 84%
Wind: ENE at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ