ہیڈلائنز


اسحاق ڈار نے نوازشریف کے لیے منی لانڈرنگ کی جو ثابت ہوچکی ہے

Written by | روزنامہ بشارت

 تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے نوازشریف کے لیے منی لانڈرنگ کی جو ثابت ہوچکی ہے، شریف خاندان کا منی ٹریل قطری شہزادے کے خط میں نہیں بلکہ اسحاق ڈار کے اعترافی بیان میں ہے۔

ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے چیئرمین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کی وزیراعظم کے لیے منی لانڈرنگ ثابت ہوچکی ہے اور وہ اس کاب کا اقرار بھی کرچکے ہیں۔

It is now evident Ishaq Dar became an approver & made his confession abt money laundering for NS assuming NS was not returning. 1/2

 

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار سمجھ رہے تھے کہ نوازشریف پاکستان واپس نہیں آئیں گے اس لیے یہ بیان دیا، پاناما کیس میں شریف خاندان کی منی ٹریل اسحاق ڈار کے اعترافی بیان میں ہے نہ ہی قطری شہزادے کے خط میں ہے۔

2/2 The Sharif money trail lies in Dar's confession not in Qatari letters.

 

خیال رہے آج سپریم کورٹ میں پاناما لیکس سے متعلق ہونے والی سماعت میں اسحاق ڈار کے وکیل شاہد حامد نے عدالت کو دلائل دیے، جس میں انہوں نے کہا کہ میرے موکل اعترافی بیان کی تردید کرتے ہیں کیونکہ یہ بیان فوجی حکومت کے دور میں لیا گیا تھا۔

In his confessional statement Dar relates how Sharif flats were attached in the Al Towfeeq case of the Queen's Bench UK

 

اسحاق ڈار کےوکیل نےکہاکہ میاں شریف، حسین نواز، عباس ، نواز ، شہباز شریف اورحمزہ شہباز نامزد تھے،انہوں نےکہاکہ ان ایف آئی آرز پر چالان پیش ہوا اور کیس کا فیصلہ 1997 میں ہوا۔شاہد حامد نےکہاکہ1997میں ماتحت عدالت نے تمام نامزدملزمان کے خلاف چالان ختم کرکے بری کردیا تھا۔

Sunny

31°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 43%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Thursday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 22°C / 30°C Sunny
Sunday 23°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 31°C Sunny
Tuesday 27°C / 31°C Scattered thunderstorms
Wednesday 26°C / 30°C Scattered thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ