ہیڈلائنز


پاکستان میں انڈین فلمیں دکھانے کی بالکل اجازت نہیں ہونی چاہئے

Written by | روزنامہ بشارت

 حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے فروری میں پورے پاکستان میں تحریک کا آغاز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کویوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں۔

بھارت کے یوم جہموریہ کو کشمیر میں یوم سیاہ کے طور منایا گیا، حریت رہنما مشعال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سوال کرتی ہوں کہ کشمیریوں کو کب ان کا حق ملے گا، کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا ہو چکی ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ بھارت کو یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے، میں فروری کے ماہ پورے پاکستان میں کشمیریوں کے حق میں تحریک کا آغاز کروں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نہرو نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا اعلان کیا تھا، کشمیر کے معاملے پر جارحانہ پالیسی کی ضرورت ہے
کشمیر یوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دیا جائے۔

 

یاد رہے کہ چند روز قبل حریت رہنما مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیری جب سڑکوں پر نکلے تو یہاں بھی عوام سڑکوں پر ہوں گے،نیلسن منڈیلا،یاسر عرفات جیسے لیڈرز نے ایسی مہمات سے آزادی حاصل کی۔

مشال ملک کا مزید کہنا تھا کہ میرے شوہرکو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ہے، پاکستان میں انڈین فلمیں دکھانے کی بالکل اجازت نہیں ہونی چاہئے، عالمی دنیا بھارتی مظالم روکے، کشمیریوں کے خون پر بھارتی ناچ گانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

Clear

19°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 47%
Wind: N at 11.27 km/h
Tuesday 17°C / 25°C Sunny
Wednesday 18°C / 27°C Sunny
Thursday 21°C / 26°C Sunny
Friday 19°C / 26°C Sunny
Saturday 18°C / 25°C Sunny
Sunday 20°C / 24°C Sunny
Monday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ