ہیڈلائنز


حکومتی ارکان اور حزب اختلاف نے غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کئے

Written by | روزنامہ بشارت

 اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کاکہنا ہے کہ گذ شتہ روزکا واقعہ بہت افسوس ناک تھا، حکومتی ارکان اور حزب اختلاف نے غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں رولنگ کے دوران اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ ایوان میں گزشتہ روزکا واقعہ بہت افسوس ناک تھا، جس کی ذمے داری دونوں طریفین پرعائد ہوتی ہے، حکومتی ارکان اور حزب اختلاف نے غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کئے.

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ گذ شتہ روز کے واقعے سے ایوان کا تقدس مجروع ہوا ہے، ہم سب پر پارلیمنٹ کا احترام واجب ہے ، امید کرتا ہوں اس قسم کے واقعات مستقبل میں پیش نہ آئیں۔

انہوں کہا کہ گذشتہ واقعہ کے تناظرمیں اب ضرورت اس امرکی ہے کہ پارلیمانی اراکین کے ساتھ مشاورت کے ذریعے ضابطہ اخلاق وضع کیا جائے . تاکہ آئند ہ اس قسم کی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس کے بعد  قومی اسمبلی کی کاروائی پارلیمانی لیڈرز سے اجلاس کے لئے گھنٹے تک کے لئے ملتوی کردی گئی

Mostly cloudy

12°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 50%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 12°C / 20°C Mostly sunny
Monday 12°C / 20°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 20°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 18°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 11°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ