ہیڈلائنز


بجلی کی قیمت میں 2 روپے 21 پیسے کمی کی منظوری، کراچی کے صارفین شامل نہیں

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: نیپرا نے ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 21 پیسے کمی کی منظوری دیدی ہے تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں ردو بدل کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں سی پی پی اے نے فرنس آئل سستا ہونے کے باعث ماہ دسمبر میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 58  پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی۔ بریفنگ کے دوران نیپرا کو بتایا گیا کہ دسمبر میں کل 7 ارب 19 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جب کہ فرنس آئل سے فی یونٹ بجلی 8 روپے65 پیسے اور مقامی گیس سے5 روپے28 پیسے کی لاگت آئی۔نیپرا نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں مزید 36 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے 2 روپے 21 پیسے کمی کی منظوری دیدی تاہم  کمی کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

Sunny

20°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 30%
Wind: NW at 22.53 km/h
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 10°C / 20°C Mostly sunny
Saturday 12°C / 21°C Sunny
Sunday 14°C / 21°C Mostly sunny
Monday 12°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ