ہیڈلائنز


خود کو بڑا لیڈر کہنے والا مریم نواز سے ڈرتا ہے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک کی سب بڑی عدالت میں ایسا مقدمہ چل رہا ہے جس تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی اور نواز شریف کی 3 نسلوں کا احتساب کیا جارہا ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میڈیا کے سامنے الزامات لگاتی ہے اور اعلیٰ عدلیہ کے سامنے کوئی ثبوت پیش نہیں کرتی،  مخالفین اب تک ایک الزام بھی ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت میں ایسا مقدمہ چل رہا ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، پاکستان کی سب سے بڑی عدالت میں وزیراعظم نوازشریف کی 3 نسلوں کا احتساب ہورہا ہے اور پی ٹی آئی کووزیراعظم اوران کے بیٹوں کے درمیان تحائف کے تبادلوں پراعتراض ہے۔ خود کو بڑا لیڈر کہنے والا مریم نواز سے ڈرتا ہے اور عدالت میں مریم نواز کے وزیراعظم کے زیرکفالت ہونے پرکیس لڑرہا ہے جبکہ مریم نوازکبھی کسی سرکاری عہدے پرنہیں رہیں۔رہنما مسلم لیگ نے کہا کہ وزیراعظم کے گوشواروں میں مریم نوازکے زیرکفالت ہونے کا ذکر تک نہیں، مریم نوازشادی شدہ ہیں ان کے اپنے اثاثے اورزرعی اراضی ہے اور انہوں نے نوازشریف کو پراپرٹی کی قیمت ادا کردی تھی، وزیراعظم کی پراپرٹی رکھنے سے مریم نوازان کی زیرکفالت نہیں آجاتیں۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 63%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 10°C / 19°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 12°C / 20°C Sunny
Sunday 12°C / 18°C Sunny
Monday 11°C / 16°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ