ہیڈلائنز


عرب بھی شریف خاندان کی کرپشن میں ان کے ساتھ مل گئے ہیں، تحریک انصاف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں جعلی طریقوں سےریکارڈ بناکرعدالت میں پیش کیا جارہا ہے جب کہ عدالت کے باہر وفاقی وزرا وزیراعظم کا تحفظ کرنے میں مصروف ہیں۔ سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے پاس مالی تبادلوں کے شواہد نہیں، دلائل کے جواب میں نئی دستاویز بنائی جا رہی ہے اور جعلی طریقوں سے ریکارڈ بناکرعدالت میں پیش کیا جارہا ہے، مریم نواز کے دستخط سے 7 ملین پاؤنڈ کا قرضہ لیا گیا جب کہ کیپٹن صفدر کیسے گزارا کر رہے تھے کسی کو پتہ نہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ محکمہ مال میں پٹواریوں کی فوج بیٹھی ہے جب کہ وزرا دفتروں میں جا رہےہیں اور نا ہی سرکاری کام کر رہے ہیں کیونکہ وہ وزیراعظم کا تحفظ کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عرب بھی شریف خاندان کی کرپشن میں ان کے ساتھ مل گئے ہیں جب کہ اطلاعات مل رہی ہیں کہ قطر سے مزید خطوط آنے والے ہیں۔

Partly cloudy

21°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 31%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 12°C / 18°C Mostly sunny
Tuesday 11°C / 18°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 11°C / 17°C Sunny
Friday 9°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ