ہیڈلائنز


دیورکے ولیمے کی دعوت نہیں ملی تو شریک کیسے ہوتے، اہلیہ عامر خان

Written by | روزنامہ بشارت

لندن: چند روز قبل برطانیہ میں باکسر عامر خان کے بھائی کی دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا تھا لیکن وہ اس میں شریک نہ ہوئے جسے میڈیا نے کافی نمایاں کرکے پیش کیا تاہم ان کی اہلیہ فریال مخدوم نے کہا ہے کہ انہیں دعوت ہی نہیں دی گئی تو پھر وہ تقریب میں بن بلائے کیسے شریک ہوتے۔ باکسرعامر خان اور ان کی فیملی کے درمیان دوریاں کم ہونے کے بجائے بڑھتی ہی جارہی ہیں۔ چند روز قبل عامر کے بھائی ہارون کا برطانیہ میں ولیمہ تھا لیکن اس وقت وہ اپنے گھر والوں کے ہمراہ خوشیاں منانے کے بجائے امریکا میں اپنے اگلے مقابلے کے لیے پریکٹس کرتے رہے اور اس پر تقریب میں شرکت کے حوالے سے عامر کے گھر والوں کے منہ سے ایک مرتبہ پھر شکوہ نکل گیا۔ عامرخان کے بھائی ہارون نے بھی بھائی کی عدم شرکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔عامر خان نے چھوٹے بھائی کی زندگی کے اس اہم ترین پر مسرت موقع پر موجود نہ ہونے کی وجہ اپنا اہم مقابلہ قراردیا لیکن عامر کی اہلیہ ایک نیا رخ سامنے لے آئی ہیں کہ انہیں مدعو ہی نہیں کیا گیا۔ فریال کا کہنا تھا کہ عامر کی  فیملی نے انہیں بھائی کی شادی میں شرکت کی دعوت ہی نہیں دی تھی تو وہ تقریب میں بن بلائے کیسے چلے جاتے۔واضح رہے کہ باکسرعامرخان کی ازدواجی زندگی میں اہلیہ اور والدین کو لے کر ایک بہت بڑا بھونچال آیا ہوا ہے جو تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 63%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ