ہیڈلائنز


فروری کے پہلے ہفتے تک اس پاناما کیس کا فیصلہ آجائے گا، شیخ رشید کا دعویٰ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ رانا ثنااللہ اور سعد رفیق اپنی زبان ٹھیک کریں کیونکہ لال حویلی پر لڑائی لڑوگے تو خرابی ہوگی۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ابھی تک منی ٹریل کے حوالے سے ایک بھی دستاویز نہیں دیا تاہم یہ کیس جتنا لمبا کریں گے ان کے خلاف جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 8 سے 10 دن کی بات ہے اور فروری کے پہلے ہفتے تک اس کیس کا فیصلہ آجائے گا جوکہ بلکل واضح ہوگا اور چوروں کا قانون کے دائرہ اختیار میں بندوبست ہوگا جب کہ یہ وہ دور نہیں ہے جب سپریم کورٹ پر حملہ ہوتا تھا۔شیخ رشید نے کہا کہ رانا ثنااللہ اور سعد رفیق اپنی زبان ٹھیک کریں کیونکہ لال حویلی پر لڑائی لڑوگے تو شاید تھوڑے دن جو عدالتوں میں رہ گئے ہیں وہ مزید قریب آجائیں گے۔ وزیراعظم خود لال حویلی میں خطاب کرتے رہے ہیں تاہم یہ خود چاہتے ہیں کہ حویلی خالی ہو تو ہم حاضر ہیں اور اگر لال حویلی ہی ان کا مسئلہ ہے تو ہم حویلی نواز شریف اور مریم بی بی کو تحفے میں دے دیں گے۔

Clear

27°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 78%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 25°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ