ہیڈلائنز


قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے پارلیمانی رہنماؤں کا حکومت مخالف اجلاس کل طلب

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا جس میں وزیراعظم کے خلاف مشترکہ تحریک استحقاق پرمشاورت ہوگی۔ قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس کل دن 2 بجے خورشیدشاہ کی زیرصدرات ان کے چیمبر میں طلب کیا گیا ہے جس میں پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی، قومی وطن پارٹی کے آفتاب شیرپاؤ، اے این پی کے حاجی غلام احمد بلور، جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ، پیپلزپارٹی کے سید نوید قمر، عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید اور ایم کیو ایم پاکستان کے فاروق ستار اجلاس میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اسمبلی کے اجلاس کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی اور وزیراعظم کے خلاف مشترکہ تحریک استحقاق پرمشاورت ہوگی جب کہ فوجی عدالتوں کی توسیع کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے پاناما لیکس کے معاملے پر قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے بیان کے بعد ان کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 38%
Wind: SSE at 11.27 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 28°C Sunny
Monday 21°C / 27°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 19°C / 27°C Sunny
Thursday 20°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ