ہیڈلائنز


تحریک انصاف نے عدالت میں نقلی دستاویزات جمع کرائیں :سعد رفیق

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت کے ترقیاتی سفر سے عمران خان بوکھلا اٹھے ہیں ، سیاسی مخالفین نے مناسب دستاویزات جمع نہیں کرائیں ، خواجہ آصف کہتے ہیں 480 ارب روپے کا حساب آج شام دوں گا ، وہ زکوۃ اور خیرات کا حساب دیں ۔ مائزہ حمید نے کہا کہ عمران خان مریم نواز سے ڈرتے ہیں ۔ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سیاسی مخالفین نے مناسب دستاویزات جمع نہیں کرائیں ، امید ہے فیصلے میں ابہام نہیں ہوگا ، عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ، خواجہ آصف نے 480 ارب روپے کا حساب آج شام کو ہی دینے کا اعلان کیا ساتھ میں پنجابی میں پی ٹی آئی پر جملہ بھی کس دیا ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک انصاف نے عدالت میں جعلی دستاویزات جمع کرائیں ۔ ڈاکومنٹس پر تین الگ الگ دستخط ہیں ۔ طلال چوہدری نے عمران خان پر تنقید کی اور دانیال عزیز نے جہانگیر ترین کو سند یافتہ کرپٹ قرار دیا ۔ مائزہ حمید نے کہا کہ عمران خان مریم نواز سے خوف زدہ ہیں ۔ آخر میں انوشہ رحمان نے بھی طنز کرتے ہوئے کہا عمران خان اپنی آف شور فیملی کا بھی قصہ سنائیں ۔ 

Cannot get Islamabad location id in module mod_sp_weather. Please also make sure that you have inserted city name.

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ