ہیڈلائنز


بینظیرایئرپورٹ پرایف آئی اے امیگریشن حکام متحرک

Written by | روزنامہ بشارت

 ایف آئی اے امیگریشن حکام نے مختلف کاروائیوں میں انتظامی غفلت کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد مسافروں کو دستاویزات نامکمل ہونے کی بیناد پر پرواز سے اتاردیا گیا.

تفصیلات کے مطابق بینظیر ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے  دبئی سمیت بیرون ممالک جانے والی مختلف پروازوں سے مجموعی طور پر پانچ مسافروں کو جعلی دستاویزات کی بنا پرگرفتارکیا گیا ہے۔.

ایف آئی اے امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب جانیوالےمسافرکا نام بلیک لسٹ میں شامل تھا۔ نا مکمل دستاویزات پردبئی جانےوالےمسافر جاوید کو اتار دیا گیا جبکہ عمان جانیوالےفیصل ایوب کومشکوک دستاویزات پراتارا گیا.

اس کے ساتھ ایک اور کاروائی میں 2مسافروں کونا مکمل دستاویزات پربیلاروس کی پرواز سے اتارا گیا، مسافرامجد کوتصدیق شدہ دستاویزات نہ ہونے پرجنوبی افریقہ کی پروازسے اتارا گیا، مشین ریڈیبل پاسپورٹ نہ ہونے پر اسپین کی پرواز سےمسافر کو اتار دیاگیا.

ایک اور کاروائی میں زائدالمیعاد ویزہ پر اٹلی جانیوالی والی خاتون کو سفر کرنے سے منع کردیا  گیا دوسری جانب اسامہ نامی مسافر کونامکمل دستاویزات پربرطانیہ جانےسے روک دیا گیا.

Cloudy

7°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 77%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 12°C / 18°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ