ہیڈلائنز


ایٹم بم تو پاکستان نے 1983ء میں ہی بنا لیا تھا مگر۔۔۔۔

Written by | روزنامہ بشارت

 فخر پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ اگر اس وقت میری تجاویز لی جاتیں تو آج ہم لوڈشیڈنگ کے ناسور میں مبتلا نہ ہوتے، پاکستان نے ایٹمی صلاحیت 1983ءمیں ہی حاصل کرلی تھی اور اس وقت ایٹمی دھماکے کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا لیکن افغان جنگ کے باعث جنرل ضیاءالحق نے اسے ملتوی کردیا تھا، کرپٹ سیاستدانوں اور بیوروکریٹس نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں پھنسادیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ 1998ءمیں اگرہم دھماکہ نہ کرتے تو ہندوستان ہمارے شہروں لاہور، گوجرانوالہ، گلگت، سکردو تک قابض ہوجاتا، مجھے افسوس ہے کہ ہم ایٹمی قوت بننے کے باوجود اس سے استفادہ نہیں کرپائے۔ا گر اس وقت میری تجاویز کو مان لیا ہوتا تو آج ہم لوڈشیڈنگ کے ناسور میں مبتلا نہ ہوتے، حکومت نے میری صلاحیتوں کو ضائع کردیا حالانکہ میں ایٹمی بم بنانے میں اپنی 15فیصد صلاحیتیں استعمال کرسکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آٹو موبائل فیکٹریاں قائم کی جاتی تو آج ہم امریکہ، چاپان اور دوسرے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑے ہوتے

Clear

28°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 77%
Wind: W at 11.27 km/h
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 20°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ