ہیڈلائنز


سرکاری ہیلی کاپٹر کیوں استعمال کیا چوہدری نثار کیخلاف اسمبلی میں تحریک التواء جمع

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کے خلاف تحریک التواء جمع کروا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کروادی، تحریک التواء پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی غلام سروس خان نے جمع کرائی جس میں انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نے عوامی اجتماع سے خطاب کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا اور اپنے حلقے کے نجی دورے میں پبلک فنڈزاور اتھارٹی کا استعمال کیا، یہ عوا می اہمیت کا معاملہ ہے لہذا ایوان اس پر فوری بحث کرے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل چوہدری نثار نے اپنے حلقہ انتخاب میں ایک تقریب میں شرکت کی تھی، جس میں وہ بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچے تھے اور انہوں نے خود کہا تھاکہ راستے خراب ہونے کی وجہ سے وہ ہیلی کاپٹر میں آئے ہیں۔

Sunny

25°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 54%
Wind: W at 6.44 km/h
Thursday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 22°C / 30°C Sunny
Sunday 23°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 31°C Sunny
Tuesday 27°C / 31°C Scattered thunderstorms
Wednesday 26°C / 30°C Scattered thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ