ہیڈلائنز


بلوچستان اور شمالی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع

Written by | روزنامہ بشارت

بلوچستان اور شمالی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ کوئٹہ، قلعہ عبد اللہ اور پشین میں پہاڑوں پر برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش سے سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے جبکہ اسکردو، چترال اور ؑگلگت میں برفباری سے جھیلیں اور آبشاریں منجمد ہو گئی ہیں، شدید سردی کے باعث دریائے سندھ بھی کئی مقامات پر جم گیا ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اور فاٹا کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان، تورغر، شانگلہ، ملاکنڈ، بونیر، سوات، چترال، لوئردیر اور اپردیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، کوہاٹ، کرک اور ہنگو میں بھی کہیں کہیں بارش امکان ہے۔ اس کے علاوہ کراچی میں بھی 24 اور 25 جنوری کو بارش کا امکان ہے۔

Cloudy

10°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 44%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 11°C / 20°C Partly cloudy
Wednesday 12°C / 19°C Mostly sunny
Thursday 12°C / 18°C Sunny
Friday 9°C / 17°C Sunny
Saturday 8°C / 16°C Partly cloudy
Sunday 10°C / 16°C Mostly sunny
Monday 12°C / 15°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ