ہیڈلائنز


منی ٹریل نہ بتائی گئی تو پاناما کیس بہت اہم مرحلے میں داخل ہو جائے گا، شیخ رشید

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم اور ان کے بچوں کے وکلا کی جانب سے منی ٹریل نہ بتائی گئی تو پاناما کیس بہت اہم مرحلے میں داخل ہو جائے گا۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کا ہاتھی وہیں کا وہیں کھڑا ہے، عدالت کو ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ 1980 اور 2006 میں پیسہ کہاں سے آیا، اگر شاہد حامد اور سلمان راجہ نے منی ٹریل نہ بتائی تو پاناما کیس آئندہ ہفتے اہم مرحلے میں داخل ہو جائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ قطری شہزادے کے خط کی کوئی حیثیت نہیں ہے اور امید ہے کہ وہ صرف ہوائی باتیں ہیں، رواں ہفتہ عوامی امنگوں کے مطابق کرپشن کے گرد دائرہ تنگ ہوگا۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 83%
Wind: SE at 6.44 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ