ہیڈلائنز


وزیراعظم نوازشریف ,چوہدری نثار کے سامنےبے بس ہیں، خورشید شاہ

Written by | روزنامہ بشارت

سکھر: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں سب سے بڑی رکاوٹ چوہدری نثار ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اپنے وزیرداخلہ کے سامنے بے بس ہیں۔ 

سکھر میں کاشت کاروں کو آٹو رکشے کی تقسیم کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرا کی جانب سے ہمیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان میں وہ لوگ بھی موجود ہیں جو پرویز مشرف دور میں بھی وزیر ہی تھے، ہمارے دور میں عوام کی خدمت کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ  نیشنل ایکشن پلان میں سب سے بڑی رکاوٹ وفاقی وزیرداخلہ ہیں ایسا لگتا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف چوہدری نثار کے سامنے بے بس ہیں۔

 

Thunderstorms

25°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 93%
Wind: E at 11.27 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 20°C / 26°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ