ہیڈلائنز


دہشت گرد ٹھکانے حاصل کرنےمیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے

Written by | روزنامہ بشارت

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد کھوئے ہوئے ٹھکانے حاصل کرنےمیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار قمر جاوید باجوہ نےکہاہے کہ دہشت گردوں کو ہر محاذ پر ناکامی ہو گی اور انہیں دوبارہ سراٹھانے کی اجازت کسی صورت نہیں دیں گے۔یاد رہے کہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی کرم ایجنسی کے علاقے پارا چنار میں گزشتہ روز یعنی ہفتے کو ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد سبزی کے کریٹ میں رکھا گیا تھا، جسے ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا۔دوسری جانب میڈیا کو موصول ہونے والے ایک ٹیکسٹ میسج میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی العالمی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انھوں نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے الگ ہونے والے شہریار محسود گروپ کے ساتھ مل کر یہ کارروائی کی۔تاہم واضح رہے کہ شہریار محسود گروپ کی جانب سے ایسا کوئی دعویٰ اب تک سامنے نہیں آسکا۔اس سے قبل دسمبر 2015 میں بھی پارا چنار کے عید گاہ لنڈا بازار میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہوئے تھے، جس کی ذمہ داری عسکریت پسند تنظیم لشکر جھنگوی العالمی نے قبول کی تھی۔پارا چنار پاک افغان سرحد پر قبائلی علاقے کرم ایجنسی کا انتظامی ہیڈ کوارٹر ہے، یہ زیادہ آبادی والا علاقہ نہیں ہے، اس علاقے کی آبادی 40 ہزار کے قریب ہے جس میں مختلف قبائل، نسل اور عقائد کے لوگ شامل ہیں، یہ علاقہ 1895 میں انگریزوں نے تعمیر کیا تھا۔2007ء میں اس علاقے ہونے والی فرقہ ورانہ جھڑپوں کے بعد فوج اور نیم فوجی دستوں نے یہاں کی شاہراہوں پر چوکیاں قائم کی تھیں

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 46%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Sunday 24°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 24°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Sunny
Wednesday 25°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 31°C Sunny
Friday 26°C / 30°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 31°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ