ہیڈلائنز


ملک بھرمیں کل سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ملک بھرمیں کل سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ کل سے شروع  ہوگا۔ کراچی میں آج سورج اوربادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ شہرمیں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ اس وقت کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد ہے جبکہ 25 جنوری کو رم جھم بھی ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ، ژوب اور قلات ڈویژن میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ڈی جی میٹ ڈاکٹرغلام رسول کا کہنا ہے کہ بارشوں کا تیسرا سلسلہ خیبر پختونخوا، بالائی اورشمالی علاقوں کی جانب بڑھے گا، بارشوں کا سلسلہ جنوب سے شروع ہوکربلوچستان میں داخل ہو رہا ہے اوربلوچستان کی خشک سالی ختم کرنے کیلیے یہ بارشیں مفید ثابت ہوں گی۔

Sunny

15°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 38%
Wind: NW at 22.53 km/h
Sunday 8°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 19°C Partly cloudy
Tuesday 11°C / 19°C Partly cloudy
Wednesday 12°C / 19°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 10°C / 17°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ