ہیڈلائنز


جبران ناصرکی درخواست پرپیمراکاعامر لیاقت کےخلاف سخت کارروائی کا حکم

Written by | روزنامہ بشارت
 پیمرا کے چیئرمین ابصار عالم نے نجی ٹی وی چینل بول نیوز کے میزبان عامر لیاقت حسین کے خلاف شہری جبران ناصر ایڈووکیٹ کی درخواست پر نوٹس لینے کی یقین دہانی کروا دی ہے ،عامر لیاقت حسین بول نیوز پر ”ایسے نہیں چلے گا“ کے عنوان سے پروگرام کرتے ہیں۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاپتہ ہونے والے بلاگرسلمان حیدر اور وقاص گورایہ کے رشتہ داروں نے میرے ساتھ اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی پوزیشن واضح کی تھی اور کہا تھاکہ ان کا سلمان حیدر اور وقاص گورایہ کی سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے اسی پریس کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے 19جنوری 2017ءکی شب نشر ہونیوالے پروگرام میں مجھے جھوٹا،مکار اور عیار کہا ہے اور ساتھ ہی مفتی فیصل بارے ناظرین کو یقین دلانے کی کوشش کی ہے کہ وہ کسی مدرسہ سے فارغ التحصیل نہیں ہیں۔ میرے بارے میں کہا گیا گیا کہ میں جیو کے اینٹی پاکستان ایجنڈے پر کام کررہا ہوں جس کے وہ خود ملازم رہے ہیں،انہوں نے میرے عقیدے کو جھٹلاتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ میں ہی فیس بک پیج”بھینسا“کا ایڈمن ہوں اور اسے چلا رہا ہوں۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ میرے خلاف بے بنیاد اور غلط الزامات لگائے جارہے ہیں،ان کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی جائے،پیمرا کے چیئرمین ابصار عالم نے درخواست موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کارروائی کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے
Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 79%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 29°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 27°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 21°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ