ہیڈلائنز


پرویز مشرف کا ڈاکٹر تنویر زمانی کی حمایت کا اعلان

Written by | روزنامہ بشارت

پاکستان پیپلزموومنٹ کی سربراہ ڈاکٹر تنویر زمانی سابق صدر جنرل پرویز مشرف سے دبئی میں ملاقات کرنے کے بعد آج وطن واپس آئیں گی اور آئندہ جنرل الیکشن کی تیاریوں کا اعلان کریں گی۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزموومنٹ کی سربراہ ڈاکٹر تنویر زمانی نے گزشتہ روز سابق صدر جنرل پرویز مشرف سے ملاقات کی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بعدزاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر پرویز مشرف ملکی سیاسی صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہیں اور انہوں نے اپنے دور میں ملک کو ترقی کی ر اہ پر گامزن کیا ہے۔ اس موقع پر جنرلپرویز مشرف نے ڈاکٹر تنویر زمانی کی حمایت کا اعلان کیا اور آئندہ جنرل الیکشن میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی  کرائی۔

ڈاکٹرتنویر زمانی نے مزید کہا کہ وہ وطن واپس آکر پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کا دورہ کریں گی۔

Sunny

23°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 39%
Wind: NW at 11.27 km/h
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 28°C Sunny
Sunday 20°C / 28°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 25°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ