ہیڈلائنز


اسلام آباد سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنیکی کوشش ناکام

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو  گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے مسافر کے سامان سے ایک کلو ہیروئن برآمد کر لی۔ اے ایس ایف ذرائع کے مطابق ملزم مدثر نے ہیروئن کھانے کے ٹفن میں چھپا رکھی تھی جس کی مالیت عالمی منڈی میں لاکھوں روپے بنتی ہے۔ ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 67%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 11°C / 19°C Sunny
Sunday 9°C / 18°C Sunny
Monday 8°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 13°C Rain
Wednesday 8°C / 13°C Sunny
Thursday 7°C / 14°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ