ہیڈلائنز


سانحہ سبزی منڈی پاراچنار، دہشتگردوں کو گرفت میں لاکر نشان عبرت بنایا جائے، عمران خان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ آگ اور خون کی ہولی کھیلنے والے قوم کے دشمن ہیں اورشرپسندوں کو قانون کی گرفت میں لاکر نشان عبرت بنایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارا چنار دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے درجات کی بلندی اورزخمیوں کی جلد شفایابی کیلئے دعاگو اور جاں بحق ہم وطنوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت زخمیوں کی بہترین نگہداشت یقینی بنائے۔پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے کہا کہ نہتے شہریوں پرحملہ کسی طور بھی قابل قبول نہیں، آگ اور خون کی ہولی کھیلنے والے قوم کے دشمن ہیں، شرپسندوں کو قانون کی گرفت میں لاکر نشان عبرت بنایا جائے اور واقعے کی تمام پہلووٴں سے تحقیقات اور ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 52%
Wind: W at 11.27 km/h
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Mostly sunny
Tuesday 24°C / 30°C Mostly sunny
Wednesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ