ہیڈلائنز


قوی امید ہے کہ سپریم کورٹ سے کرپشن کا تابوت ہی نکلے گا، شیخ رشید

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اب تو بی بی سی نے بھی کہہ دیا ہے کہ لندن فلیٹ کی مالکہ مریم نواز ہے مجھے قوی امید ہے کہ سپریم کورٹ سے کرپشن کا تابوت ہی نکلے گا۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے بعد اب تو برطانوی نشریاتی ادارے نے بھی کہہ دیا ہے کہ لندن  فلیٹ مریم نواز کے ہیں لیکن حکومتی وکیل  جائیداد کے مالک ہونے اور پیسے کے بیرون ملک بھیجنے کے ذرائع بتانے کے بجائے جائیداد  ادھر سے ادھر ہونے کے بیانات دیتے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 85 کروڑ کے تحفے تو شہنشاہوں نے بھی نہیں دیئے، ملک کا مذاق اڑایا جارہا ہے، مجھے قومی امید ہے سپریم کورٹ سے کرپشن کا تابوت نکلے گا۔سابق وزیراطلاعات پرویز رشید کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نیوزایجنسیوں کےذریعےجھوٹی خبرلگوائی گئی وزارت اطلاعات کی اس سے بڑی رسوائی آج تک نہیں دیکھی۔

Mostly cloudy

17°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 38%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 12°C / 19°C Partly cloudy
Wednesday 14°C / 20°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 9°C / 17°C Partly cloudy
Sunday 12°C / 15°C Sunny
Monday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ