ہیڈلائنز


اسلام آباد میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، 3 افراد جاں بحق

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پی ڈبلیو ڈی کالونی میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی پی ڈبلیوڈی کالونی میں واقع ایک مکان میں گیس لیکیج کی وجہ سے دھماکا ہوگیا۔ دھماکا اس قدرشدید تھا کہ گھرکی چھت اڑگئی جب کہ اطراف کے مکانات کوبھی نقصان پہنچا، کئی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے کی آوازسن کر قریبی گھروں کے لوگ گھروں سے باہرنکل آئے۔دھماکے کے نتیجے میں گھرمیں موجود 3 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں ماں، بیٹی اورایک گھریلوملازمہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Sunny

27°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 50%
Wind: W at 6.44 km/h
Friday 23°C / 30°C Sunny
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 25°C / 31°C Sunny
Wednesday 24°C / 30°C Sunny
Thursday 24°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ