ہیڈلائنز


مریم نواز ایک مہذب باپ کی مہذب بیٹی ہیں، وزیرمملکت برائے اطلاعات

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہمارے کسی اجلاس میں گالی گلوچ یا بدتہذیبی نہیں ہوتی لیکن کنٹینرز پر بولنے والوں سے تہذیب کی کوئی امید نہیں۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف نے کسی بھی خطاب میں غلط بیانی نہیں کی، جھوٹے دلائل کے ساتھ عدالت میں کیس نہیں جیتا جاسکتا، سپریم کورٹ میں کیس کسی اور بنیاد پر دائر کیاگیا اور دلائل کسی اور بات پر دیئے جارہے ہیں، عدالت میں دلائل پٹیشن کے مخالف ہیں، عدالتی کارروائی اور باہر آکر کی جانے والی باتوں میں بہت فرق ہے۔عمران خان کے گزشتہ روز کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مجھ پرلازم ہے کہ تحریک انصاف کی غلط بیانیوں اور الزامات پر مبنی گفتگو کا ضرورجواب دوں، مسلم لیگ (ن) شائستگی کے ساتھ اپنے لیڈر کی تقلید کرتی ہے ہماری کسی میٹنگ میں گالم گلوچ اور بدتہذیبی نہیں ہوتی، مریم نواز ایک مہذب باپ کی مہذب بیٹی ہیں لیکن کنٹینر پر بولنے والوں سے تہذیب کی کوئی امید نہیں۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 52%
Wind: W at 11.27 km/h
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Mostly sunny
Tuesday 24°C / 30°C Mostly sunny
Wednesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ