ہیڈلائنز


اپنی اخلاقی حیثیت کی بات نہیں کرتے اورشریف خاندان سے احتساب مانگ رہے ہیں

Written by | روزنامہ بشارت
پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مائزہ حمید نے کہا کہ عمران خان آرٹیکل 62 اور 63 کی بات کرتے ہیں جو کیلیفورنیا کا کیس تھا اس کے مطابق 62 اور 63 سب سے پہلے ان پرلگتی ہے،وہ کیوں نہیں اس پر عوام کو آکر سب بتاتے۔اپنی اخلاقی حیثیت کی بات نہیں کرتے اورشریف خاندان سے احتساب مانگ رہے ہیں،اپنا احتساب نہیں چاہتے ۔تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر ن لیگی رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنی اخلاقیات کی بات نہیں کرتے اور میاں نواز شریف کی تین نسلوں کو کہہ رہے ہیں کہ آپ احتساب دیں یہ دوغلا پن نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا کہ 62 اور 63 کے تحت تو عمران خان ویسے ہی نااہل ہوجاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بہتان خان کو مریم نوازسب سے بڑاخطرہ لگتی ہیں۔عمران خان آئندہ الیکشن میں مریم نواز سے خوفزدہ ہیں اورمریم نواز ابھرتی ہوئی لیڈر ہیں
Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 76%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 29°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 27°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 21°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ