ہیڈلائنز


تحریک انصاف اورمسلم لیگ ن کے ساتھ کسی قسم کی دوستی نہ ہوگی

Written by | روزنامہ بشارت

چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے گزشتہ روز کے اجلاس کی تفصیلات سامنے آگئیں. انہوں نے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ اب تحریک انصاف کے مسلم لیگ ن کے ساتھ کسی قسم کی دوستی ہوگی نہ خواتین اراکین اسمبلی کی سہیلیاں ہوں گی ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا اپنے کارکنان کو جاری کردہ نئے حکم نامے کے مطابق تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکن آپس میں بات کر سکتے ہیں نہ دوستی رکھ سکتے ہیں۔

 

کپتان کے مطابق عوام میں یہ تاثر نہیں جانا چاہیے کہ ہماری جنگ صرف عدالتوں کے اندر ہے ،عمران خان نے اس حکم پرموقف اختیار کیا ہے کہ جب عوامی سطح پر مسلم لیگ ن کے ساتھ سماجی رابطے ہوتے ہیں تو اس سے اچھااثر نہیں پڑتا۔

کپتان کی ہدایت کے مطابق مسلم لیگ ن کے ساتھ تحریک انصاف کے مرد رہنما اور خواتین ارکان اسمبلی کسی قسم کے تعلقات نہیں رکھیں گے۔ عمران خان کی جانب سے یہ ہدایات گزشتہ روز بنی گالہ میں پی ٹی آئی کے ارکان پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں دی گئیں 

Clear

19°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 38%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Wednesday 20°C / 29°C Sunny
Thursday 20°C / 29°C Sunny
Friday 20°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 27°C Sunny
Monday 19°C / 25°C Scattered thunderstorms
Tuesday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ