ہیڈلائنز


پاناما کے بھنور میں حکومتی کشتی ڈوب رہی ہے، سراج الحق

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کے بھنور میں حکومتی کشتی ڈوب رہی ہے اور اس کیس کے فیصلے سے ملک میں کرپشن کے راستے بند ہو جائیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے ذمہ داری پوری نہیں کی اس لئے سپریم کورٹ کے دروازے پر انصاف کے لئے کھڑے ہیں، پاناما لیکس کے بھنور میں حکومتی کشتی ڈوب رہی ہے اور وزیراعظم کے وکیل انہیں بچانے کے بجائے عدالت کو الجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔سراج الحق نے کہا کہ اگر ملکی عدالتیں وزیراعظم کے خلاف کیس نہیں سن سکتیں تو کیا اس کے لئے عرش بالا جائیں، ہمیں پوری امید ہے کہ سپریم کورٹ کا یہی بنچ کیس سنے گا بھی اور فیصلہ بھی دے گا، پاناما کیس کے فیصلے سے ملک میں کرپشن کے راستے ہمیشہ کے لئے بند ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے بیان سے متفق ہوں کہ وہ پھنس گئے ہیں۔

Thunderstorms

28°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 68%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ