ہیڈلائنز


تحریک انصاف نے سچ اورجھوٹ کی تمیزختم کردی ہے، سعد رفیق

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے سچ اورجھوٹ کی تمیزختم کردی ہے اوراب اس کا مقصد پاناما کیس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ سیاست کرنا ہے۔ سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم نے عدلیہ کی سربلندی کے لئے جدوجہد کی کیونکہ عدالتوں کی آزادی کے بغیر کوئی قوم زندہ نہیں رہ سکتی، سپریم کورٹ نے باہرعدالت لگانے سے گریزکرنے کی ہدایت دے رکھی ہے لیکن تحریک انصاف عدالتی کارروائی کو وقفے کے بعد باہرآ کرمسخ کر دیتی ہے، تحریک انصاف یہی حکمت عملی الیکشن کمیشن کے باہربھی کرتی رہی ہے جبکہ ہم باہرجو کچھ کرتے ہیں ردعمل کے طورپرکرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کا فیصلہ جو بھی ہو ہمیں اسے تسلیم کرنا پڑے گا لیکن مخالفین کی جانب سےعدالت کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ تحریک انصاف کا مقصد پاناما کیس میں زیادہ سے زیادہ سیاست کرنا ہے۔ سعد رفیق نے کہا کہ تحریک انصاف نے سچ اورجھوٹ کی تمیز ختم کردی ہے، ہمیں یہ سوچنا ہے کہ ہم پاکستان کو کیا دے رہے ہیں، کیا عدالتی کارروائی کو گمراہ کن اندازمیں پیش کرنا توہین عدالت نہیں ہے، جب ہم بات کرتے ہیں توکہتے ہیں وزرا آجاتے ہیں، وزرا انسان ہیں اورسیاسی ورکر بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف دوسروں کی کردارکشی میں حد سے تجاوز کر چکی ہے، عدالت کواس معاملے کا نوٹس لینا چاہئے، ہمارے چہرے داغدار کرنے والوں کو ہم بھی نہیں چھوڑیں گے، سیاست پر اختلاف کریں ذاتی حملے نہ کریں۔

Partly cloudy

11°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 49%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 12°C / 20°C Mostly sunny
Monday 12°C / 20°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 20°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 18°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 11°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ