ہیڈلائنز


پاکستان بھارت كے ساتھ تمام تصفيہ طلب مسائل كا حل چاہتا ہے، وزیراعظم نواز شریف

Written by | روزنامہ بشارت

ڈیووس: وزیراعظم نوازشریف نے عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں وزیراعظم نواز شریف نے مختلف ممالک کے  رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سویڈن کے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان اور سویڈن کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا جب کہ اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے  مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاكستان كو مقبوضہ كشمير ميں  انسانی حقوق كی بڑے پيمانے پر ہونے والی خلاف ورزيوں  پر تشويش ہے عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے جب کہ  کشمیریوں کی سیاسی واخلاقی حمایت جاری رکھیں گے اور پاکستان بھارت كے ساتھ تمام تصفيہ طلب مسائل كا حل چاہتا ہے۔

Clear

24°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 53%
Wind: W at 6.44 km/h
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Mostly sunny
Tuesday 24°C / 30°C Mostly sunny
Wednesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ