ہیڈلائنز


وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے لئے دائر درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ کر رہا ہے۔ آج سماعت کے آغاز پر ہی جسٹس آصف سعید کھوسہ نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پاناما لیکس کیس میں وزیراعظم نواز شریف کے وکیل مخدوم علی خان کے دلائل کے بعد جماعت اسلامی کے وکیل توفیق اسلام دلائل دیں گے تاکہ تمام درخواست گزاروں کے دلائل سننے کے بعد فریقین کے دلائل سنے جائیں۔سماعت سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے قوم سے جھوٹ بولا اور ٹیکس چوری کیا، ہمارا موقف بڑا واضح ہے کہ جن لوگوں کا نام بھی پاناما لیکس میں آیا ہے سب کا احتساب ہونا چاہیئے لیکن وزیراعظم اور ان کے خاندان کا احتساب سب سے پہلے ہونا چاہیئے۔

Thunderstorms

26°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 77%
Wind: ESE at 17.70 km/h
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 20°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ