ہیڈلائنز


پاناما لیکس کیس، وزیراعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ سے استثنٰی مانگ لیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے پاناما کیس میں اپنے وکیل کے توسط سے آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت سپریم کورٹ سے استثنیٰ مانگ لیا ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا5 رکنی لارجر بینچ پاناما کیس کی سماعت کررہا ہے، سماعت کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل نے عدالت سے آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت سپریم کورٹ سے استثنیٰ مانگ لیا، انہوں نے چوہدری ظہور الٰہی کیس کا حوالہ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ صدر، وزیراعظم اور گورنرز کو آئینی استثنیٰ حاصل ہے، وزیراعظم کو استثنیٰ امور مملکت چلانے پر ہوتا ہے۔ وزیراعظم نے آرٹیکل 66 کے بجائے 248 کے تحت استثنیٰ مانگا ہے۔ آرٹیکل 19 کے تحت ہر شخص کو اظہار رائے کی آزادی حاصل ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ برطانوی عدالت نے ایک فیصلے میں کہا کہ کرپشن کو پارلیمانی استثنیٰ حاصل نہیں اور پارلیمنٹ میں تقریرارکان کے خلاف بطورثبوت استعمال ہوسکتی ہے۔ ظہور الٰہی کیس میں وزیراعظم نےتقریراسمبلی میں نہیں کی تھی ۔ آپ حق نہیں استثنا مانگ رہے ہیں، آرٹیکل 19 اظہار رائے کا حق دیتا ہے،  آپ کا کیس آرٹیکل 19 کے زمرے میں نہیں آتا۔

Cloudy

21°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 48%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 14°C Scattered showers
Sunday 11°C / 18°C Partly cloudy
Monday 13°C / 20°C Cloudy
Tuesday 14°C / 22°C Mostly cloudy
Wednesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Thursday 13°C / 20°C Cloudy
Friday 13°C / 16°C Scattered showers

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ