ہیڈلائنز


پی کے 661 کےجاں بحق تمام افراد کی قبر کشائی کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت

حویلیاں میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے پی کے 661 کے عملے کو نشہ آور یا زہریلی اشیا دیئے جانے کے خدشے کے پیش نظر عملے کے تمام اراکین کی قبر کشائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حویلیاں میں حادثے کا شکار ہونے والے جہاز کے عملے کے ارکان کی قبر کشائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت کیڈ نے پمز اسپتال کی انتظامیہ کے نام نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پمز انتظامیہ خاتون اور مرد میڈیکل لیگل افسران پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دے۔ میڈیکل بورڈ حویلیاں طیارے حادثے کے عملے میں شامل 5 ارکان کی قبر کشائی کرکے ان کا پوسٹ مارٹم کریں تاکہ اس بات کا تعین کیا جاسکے کہ طیارے کے عملے کے اراکین کو کوئی نشہ آور یا زہریلی اشیا تو نہیں دی گئیں۔

قبرکشائی کے لئے ضلعی انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت لی جائے گی اور شہید پائلٹ کیپٹن صالح جنجوعہ اور ان کے معاون احمد جنجوعہ کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کیا جائے گی۔واضح رہے کہ پی آئی اے کا طیارہ چترال سے اسلام آباد آرہا تھا کہ حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں عملے میں 5 ارکان سمیت 48 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، ان مسافروں میں معروف نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید بھی شامل تھے

Mostly cloudy

17°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 38%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 12°C / 19°C Partly cloudy
Wednesday 14°C / 20°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 9°C / 17°C Partly cloudy
Sunday 12°C / 15°C Sunny
Monday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ