ہیڈلائنز


سب جانتے ہیں کہ شریف خاندان کے افراد کرپشن میں ملوث ہیں

Written by | روزنامہ بشارت
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ دنیا کا ہر ادارہ کہہ رہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن کرنے والے لوگ یہ ہیں۔ مال انہوں نے لوٹا ہے، کرپشن انہوں نے کی ہے۔ سب جانتے ہیں کہ شریف خاندان کے افراد کس طرح اس میں ملوث ہیں۔ انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹ (آئی سی آئی جے) کی رپورٹ بھی اس حوالے سے آ گئی ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں یہاں بیٹھ کر آپ کے پروگرام میں بات کر رہا ہوں تو کیوں مجھے لوگ دیکھ رہے ہیں؟ لوگوں کو پتہ ہے کہ یہ صحیح بات کرے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ شریف خاندان کے ایک آدمی کو گزشتہ روز لندن بھیجا گیا ہے جاﺅ اور کسی طرح بی بی سی کو لگام ڈالو۔ شیخ رشید نے کہا کہ بی بی سی اس طرح لگام میں نہیں آئے گی
Sunny

31°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 60%
Wind: N at 6.44 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 21°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ