ہیڈلائنز


پاناما کیس، اس ہفتے تاریخی فیصلہ آئیگا جسکی قوم منتظر ہے، ترجمان تحریک انصاف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی کوشش ہے کہ عدالت سچ تک نہ پہنچے اور ان کے وکیل مخدوم علی خان چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کیس نہ سنے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف کی کوشش ہے کہ عدالت سچ تک نہ پہنچے اور ان کے وکیل مخدوم علی خان چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کیس نہ سنے ، مخدوم علی خان کے دلائل کا کیس سے کوئی تعلق نہیں وہ غیر متعلقہ دلائل دے رہےہیں اوران کی جانب سے دہری شہریت کے تمام مقدمات پڑھ کر سنائے جارہے  ہیں، سماعت کے دوران انہوں نے یوسف رضا گیلانی کی ناہلی کی پوری کتاب پڑھ کر سنادی ہے لگتا ہے کہ عدالت میں تمام لوگ سورہے تھے اگر ایسا ہی کرنا ہے تو عدالت میں سب کو ویڈیو گیم دے دیں۔رہنما تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ن لیگ کو صرف چند سوالات کے جواب دینے ہیں، جن میں سے ایک سوال ہے کہ حسین نواز کے پاس اتنی چھوٹی عمرمیں اربوں روپے کی رقم کہاں سے آئی، اُمید ہے وزیراعظم کے وکیل حقائق پربات کریں گے اور سوالات کا جواب دیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کو نئے وزیراعظم کا نام دے دینا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو اگر بی بی سی اور آئی سی آئی جے پر کوئی اعتراض ہے تو ان کوعدالت میں کیوں نہیں لےجایا جارہا وہ  ان کے خلاف کیس کیوں نہیں کرتے۔ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پاناما ہو یا بیماری، نوازشریف نے ہر جگہ جھوٹ کا سہارا لیا اب واضح ہوگیا ہے کہ وزیراعظم سچائی اور حقیقت کو چھپانے کے ماہر ہوگئے ہیں لیکن اس ہفتے تاریخی فیصلہ آئے گا جس کی قوم منتظر ہے۔

Thunderstorms

27°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 78%
Wind: W at 11.27 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ