ہیڈلائنز


نواز حکومت کا ٹرمپ کو بریفنگ دینے اور آرمی چیف کو امریکا بھیجنے پر غور

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی قربانیوں کے حوالے سے بریفنگ دینے کےلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا عندیہ دیا ہے جس پر پاکستانی انتظامیہ نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی جانے والی قربانیوں کے حوالے سے بریفنگ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بریفنگ کے دوران ٹرمپ انتظامیہ کو مخصوص دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے تاثر کو غلط ثابت کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی جبکہ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد آرمی چیف کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد واشنگٹن بھیجنے  پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 43%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 31°C Sunny
Wednesday 24°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 30°C Sunny
Friday 24°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ