ہیڈلائنز


وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سوئٹزر لینڈ روانہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لئے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے۔ وزیراعظم نوازشریف سوئٹرز لینڈ کے لئے روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ 17 سے 20 جنوری تک ڈیوس میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے خارجہ امور طارق فاطمی اور دیگر افراد بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ یاد رہے کہ وزیراعظم کو ڈبلیو ای ایف کے اجلاس میں شرکت کی دعوت فورم کے ایگزیکٹو چئیرمین نے دی جب کہ اجلاس میں دنیا بھر سے 3 ہزار 200 مندوبین شرکت کررہے ہیں۔وزیراعظم ڈیوس دورے کے دوران اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل انتانیو گوٹیرز اور کئی ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کے علاوہ دنیا بھر سے آئے 60 بڑے کاروباری افراد سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم نوازشریف 20 جنوری کو ڈیوس سے لندن روانہ  ہوں گے اور لندن میں 2 روز قیام کے بعد 22 جنوری کو وطن واپس آئیں گے۔

Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 46%
Wind: NW at 17.70 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 20°C / 29°C Sunny
Monday 20°C / 27°C Sunny
Tuesday 19°C / 26°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny
Thursday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ