ہیڈلائنز


آئی سی آئی جے اور بی بی سی نے غلط کہا ہے تو نواز شریف ان پر کیس کریں، عمران خان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: چیر مین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے جمہوریت میں سربراہ کو اخلاقی قوت حاصل ہوتی ہے لیکن نوازشریف کی اخلاقی ساکھ ختم ہوچکی ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیر مین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ 2016 تک نواز شریف نے لندن کے فلیٹس کی ملکیت تسلیم نہیں کی جب کہ ان کے وہم وگمان میں نہیں تھا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں چلا جائے گا اور ان کی تلاشی ہوگی لیکن پاناما نے ان کو بے نقاب کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے کہا جاتا تھا یوٹرن لیتا ہوں لیکن آج نواز شریف نے تاریخ کا سب سے بڑا یو ٹرن لیا ہے، نوازشریف پارلیمنٹ میں کچھ اور باہر کچھ کہتے ہیں، انہوں نے اسمبلی میں کہا کہ احتساب کے لیے تیار ہیں اور وہ کوئی آئینی استثنا نہیں لیں گے، ہمارے پاس سارے دستاویزات ہیں لیکن آج کہہ رہے ہیں جھوٹ بولنے کا استثنیٰ حاصل ہے اور ہمارے پاس کوئی دستاویز نہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں سربراہ کو اخلاقی قوت حاصل ہوتی ہے لیکن نوازشریف کی اخلاقی ساکھ ختم ہوچکی ہے جب کہ اگر مریم نواز لندن فلیٹس کی مالک ہیں تو قطری شہزادے کے خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں رہتی، قطری کا خط جھوٹا ثابت ہوا تو اس کا مطلب ہے کہ یہ فلیٹس حسین نواز کے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آئی سی آئی جے اور بی بی سی نےغلط کہا ہے تو نواز شریف ان پرکیس کریں۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Mostly clear

23°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 86%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Friday 22°C / 28°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 31°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 30°C Thunderstorms
Monday 23°C / 30°C Thunderstorms
Tuesday 25°C / 31°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 25°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ