ہیڈلائنز


حویلیاں طیارہ حادثہ؛ عملے کے اراکین کی قبر کشائی کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: حویلیاں میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے پی کے 661 کے عملے کو نشہ آور یا زہریلی اشیا دیئے جانے کے خدشے کے پیش نظر عملے کے تمام ارکین کی قبر کشائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حویلیاں میں حادثے کا شکار ہونے والے جہاز کے عملے کے ارکان کی قبر کشائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت کیڈ نے پمز اسپتال کی انتظامیہ کے نام نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پمز انتظامیہ خاتون اور مرد میڈیکل لیگل افسران پر مشتمل میڈیکل  بورڈ تشکیل دے۔ میڈیکل بورڈ حویلیاں طیارے حادثے کے عملے میں شامل 5 ارکان کی قبر کشائی کرکے ان کا پوسٹ مارٹم کریں تاکہ اس بات کا تعین کیا جاسکے کہ طیارے کے عملے کے ارکین کو کوئی نشہ آور یا زہریلی اشیا تو نہیں دی گئیں۔قبرکشائی کے لئے ضلعی انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت لی جائے گی اور شہید پائلٹ کیپٹن صالح جنجوعہ اور ان  کے معاون احمد جنجوعہ کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کیا جائے گی۔واضح رہے کہ طیارہ چترال سے اسلام آباد آرہا تھا کہ حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں عملے میں 5 ارکان سمیت 48 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، ان مسافروں میں معروف نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید بھی شامل تھے۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 85%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Thursday 24°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Sunny
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ