ہیڈلائنز


عمران خان نے پیپلز پارٹی کیخلاف اسی کے ہوم گراؤنڈ پر جنگ کا اعلان کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : کپتان نے کھلاڑیوں کے ہمراہ سندھ میں پیپلزپارٹی کے خلاف اعلان جنگ بلند کردیا، عمران خان نے کراچی سمیت سندھ بھر میں جلسے جلوس اور پیدل مارچ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ن لیگ کے بعد پیپلزپارٹی کے خلاف بھی بڑا محاذ کھولنے کا اعلان کردیا، سندھ میں جاری کرپشن، کچرے کے ڈھیر اور دیگر مسائل کے خلاف عمران خان ان عوام کی آواز بننے جا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی کیخلاف سندھ میں محاذ کھولنے کے اعلان کے ساتھ ہی کارکنوں کو بھی تیار رہنے کی ہدایت کردی، سندھ کی سیاست کا بڑا نام حلیم عادل شیخ، ذوالفقار علی بھٹو اور ممتاز بھٹو بھی کپتان کے پی پی خلاف مارچ میں ہمنوا ہونگے۔ حلیم عادل شیخ کے مطابق عمران خان نے دورہ سندھ کی تیاری شروع کردی ہے، پاناما کیس کا فیصلہ آتے ہی عمران خان سندھ کا دورہ کریں گے، عمران خان لاڑکانہ، بدین، ٹھٹھہ اور سکھر میں جلسے کریں گے۔ دوسری جانب اندرون سندھ کے علاوہ عمران خان نے کھلاڑیوں کے ہمراہ کراچی میں پیدل مارچ کا بھی اعلان کیا ہے، پی ٹی آئی کی سندھ مہم میں ذوالفقار مرزا اور ممتاز بھٹو بھی عمران خان اور پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ہوں گے۔

Sunny

25°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 54%
Wind: W at 6.44 km/h
Thursday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 22°C / 30°C Sunny
Sunday 23°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 31°C Sunny
Tuesday 27°C / 31°C Scattered thunderstorms
Wednesday 26°C / 30°C Scattered thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ