ہیڈلائنز


نواز شریف سے حسد نے عمران خان کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، مریم اورنگزیب

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سوتے جاگتے نوازشریف کا خیال ستاتا ہے انہیں نوازشریف کے حسد نے ذہنی مریض بنادیا ہے۔ ڈیرہ غازی خان میں عمران خان کی تقریر  کے رد عمل میں وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سوتے جاگتے نوازشریف کا خیال ستاتا ہے، نوازشریف سے حسد نے عمران خان کو ذہنی مریض بنادیا ہے، حسد کا کوئی علاج نہیں، بس دعا کرسکتی ہوں کہ اللہ انہیں ہدایت دے اور انہیں مبارک ہو وزیراعظم ڈیوس کے لیے روانہ ہورہے ہیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان عدالت میں ایک الزام ثابت نہیں کر سکے اور عدالت میں مریم نوازبھی فلیٹس کی مالک نہیں نکلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جلسوں میں بڑھکیں لگانے کے بجائے عدالت میں ثبوت دیں اور وہ سرکاری اسکول دکھائیں جہاں ان کے بچے پڑھتے ہوں۔

Thunderstorms

26°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 77%
Wind: ESE at 17.70 km/h
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 20°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ