ہیڈلائنز


چین نے گوادر کی حفاظت کیلئے دو گن شپ بحری جہاز پاکستان کے حوالے کر دیئے

Written by | روزنامہ بشارت

گوادر پورٹ کی حفاظت کیلئے دو چینی بحری گن شپ پاکستان میرین کے حوالے کر دی گئیں۔ گوادر پورٹ پر تقریب کا انعقاد۔ پاکستان اور چین کی دوستی سمندر سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے، سی پیک ملک کی خوشحالی کا منصوبہ ہے، پاکستان چائنا اکنامک کوریڈور سے بلوچستان سمیت ملک بھر میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، لوگوں کا معیار زندگی بلند اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے، بلوچستان کے نوجوان پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کر کے ملک کی خدمت کریں، ہنگول اور بسول گن شپ بحری جہازوں کی پاکستان نیوی میں شمولیت سے پاک نیوی کی قوت میں مزید اضافہ ہوگا بہت جلد مزید دو گن شپ بحری جہاز پاکستان نیوی کا حصہ بنیں گے، ان خیالات کا اظہار وائس ایڈمرل پاکستان نیوی عارف اللہ حسینی نے گوادر پورٹ پر چین سے تیار کئے گئے بحری گن شپ جہازوں کی پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات سمندر سے بھی گہرے ہیں، دوستی کا یہ عمیق بندن وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم اور مضبوط ہو رہا ہے۔ دنیا گواہ رہے گی کہ پاکستان چائنا اکنامک کوریڈور سے بلوچستان سمیت ملک بھر میں تعمیر اور ترقی کی نئی راہیں کھلین گی۔ لوگوں کا معیار زندگی بلند اور روزگار کے وسیع تر مواقع پیدا ہونگے۔   وائس ایڈمرل نے کہا کہ چین سے تیار کئے گئے گن شپ بحری جہازوں کے نام ہنگول اور بسول رکھ دیئے گئے ہیں جو آج سے باقاعدہ پاک بحریہ کا حصہ ہونگے، ان بحری جہازوں کی شمولیت سے پاک نیوی کی قوت میں مزید اضافہ ہوگا اور یہ جہاز گوادر بندرگاہ اور سی پیک کے سمندری راستے کی حفاظت کے لئے معمور ہونگے اور بہت جلد چین میں مزید دو بحری جہاز دشت اور ژوب بھی تیار کئے جارہے ہیں جو کہ پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں شامل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان نیوی اور ملک کے عوام کے لئے باعث فخر ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اس طرح کے بحری جہاز پاکستان نیوی کا حصہ بن رہے ہیں، یہ ایک کھٹن مرحلہ تھا جسے خوش اسلوبی سے سرانجام دیا گیا، پاکستان نیوی کے تمام اہلکار مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور گوادر کا گہرا تعلق ہے۔ جب گوادر پاکستان میں شامل ہوا تھا تو یہاں کے عوام نے پاکستان نیوی کا خیر مقدم کیا۔ گوادر اور بلوچستان کی اقتصادی ترقی میں پاک نیوی ایک بھرپور کردار ادا کررہا ہے جو ترقی اور کامیابی کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو چاہیئے کہ وہ پاک نیوی کا حصہ بن کر ملک کی ترقی میں کردار ادا کرے۔ دریں اثناء چین سے گوادر بندرگاہ پہنچنے والے ہنگول اور بسول نامی گن شب بحری جہاز گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز ہوئے تو ان کا بھرپور استقبال کیا گیا اور ہوا میں غبار ے چھوڑے گئے اس موقع پر جی پی اے کے چیئرمین دوستین جمالدینی، ڈی جی پی ایم ایس اے جمیل اختر اور کمانڈر ویسٹ کموڈور محمد وارث سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔

Mostly clear

24°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 90%
Wind: ESE at 6.44 km/h
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 25°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ