ہیڈلائنز


وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے کل سوئٹرز لینڈ روانہ ہونگے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لئے کل سوئٹرزلینڈ روانہ ہوں گے۔ دفترخارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کل سوئٹرز لینڈ کے لئے روانہ ہوں گے جہاں وہ 17 سے 20 جون تک ڈیوس میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کو ڈبلیو ای ایف کے اجلاس میں شرکت کی دعوت فورم کے ایگزیکٹو چئیرمین نے دی جب کہ اجلاس میں دنیا بھر سے 3 ہزار 200 مندوبین شرکت کررہے ہیں۔وزیراعظم ڈیوس دورے کے دوران اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل انتانیو گوٹیرز اور کئی ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کے علاوہ دنیا بھر سے آئے 60 بڑے کاروباری افراد سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم نوازشریف 20 جنوری کو ڈیوس سے لندن روانہ  ہوں گے اور لندن میں 2 روز قیام کے بعد 22 جنوری کو وطن واپس آئیں گے۔

Clear

24°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 50%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Mostly sunny
Tuesday 24°C / 30°C Mostly sunny
Wednesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ