ہیڈلائنز


برطانیہ کا پاکستان سے 5 لاپتہ سماجی کارکنوں کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: برطانوی ہائی کمیشن نے حکومت پاکستان سے پانچ لاپتہ سماجی کارکنوں کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے اسلام آباد سے سماجی کارکنوں کی گمشدگی پر اظہار تشویس کیا ہے۔ ترجمان ہائی کمیشن نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ لاپتہ افراد جلد بحفاظت اپنے گھروں کو لوٹ آئیں گے۔ ایک بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانیہ اظہار رائے کی مکمل آزادی پر یقین رکھتا ہے اور توقع ظاہر کرتا ہے کہ حکومت ان لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے فوری اقدامات کرے گی۔ یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ نے بھی معاملے کا نوٹس لے لیا ہے اور وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کی ہے۔

Cloudy

13°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 54%
Wind: NW at 11.27 km/h
Friday 4°C / 13°C Sunny
Saturday 5°C / 13°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 13°C / 17°C Sunny
Wednesday 9°C / 17°C Sunny
Thursday 9°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ