ہیڈلائنز


سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کریں گے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف رواں سال ہونے والے عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی مقام ڈیوس میں رواں سال ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کریں گے جس میں وہ سیکیورٹی معاملات سمیت جنوبی ایشیا میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے آنے والی معاشی تبدیلیوں پربات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق جنرل (ر) راحیل شریف اکنامک فورم کے تین سیشنز سے خطاب کریں گے جس میں وہ پاک فوج کی جانب سے شدت پسندی کے خاتمے کے لئے کئے گئے آپریشنز اور خطے میں سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے کے معاملات پر بھی بات کریں گے۔ سالانہ ورلڈ اکنامک فورم کا 17 نومبر سے شروع ہونے والا اجلاس 4 روز تک جاری رہے گا جس میں وزیراعظم نواز شریف کی بھی شرکت متوقع ہے جب کہ فورم میں دنیا بھر سے تقریباً 3 ہزار نمائندے شرکت کریں گے۔

Partly cloudy

23°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 90%
Wind: ENE at 11.27 km/h
Thursday 24°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 25°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ